ڈائریکٹر جنرل قومی ادارہ برائے الیکٹرونکس(برقیات) کا پیغام

قومی ادارہ برائے الیکٹرونکس(برقیات) کا قیام ۹۷۹۱ میں عمل میں آیا تب سے اس ادارے نے پاور برقیات، ڈیجیٹل برقیات اور کمپیوٹر کی تربیت کے حوالے سے غیر معمولی مہارت حاصل کی اور نام پیدا کیا۔

"ہمارا عزم ہے کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں، صنعتی اور حکمت ِ عملی تشکیل کرنے والے شعبوں کے تعاون سے مقامی اور بین الاقوامی معیار کا ایک مرکزِ فضیلت
(Centre of Excellence) قائم کریں جس میں ہم ان کی ضروریات جیسے کہ نمونہ سازی، تحقیق و ترفع اور چھوٹی سطح پرتربیت اور پیداوار کو پورا کرسکیں۔ "

این آئی ای کی کامیابی میں ہمارے ادارے کے افراد کی لگن اور سخت محنت شامل ہے۔ہم یوں ہی انسانی وسائل کے ترفع اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے بہترین ماحول کی فراہمی کو یقینی بناتے رہیں گے تاکہ وہ اپنے جوہر اور توانائیوں کا بھر پور استعمال کرسکیں۔

ذیل میں این آئی ای کے مستقبل کے منصوبہ جات کا ذکر کیاگیا ہے:

انجینئرنگ کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی جامعات کے تعاون سے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی سطح پرنئے اور جدید ترین ٹیکنالوجیز پر مشتمل تحقیقی منصوبہ جات کا اہتمام کرنا۔اس کے علاوہ نیم موصل چپ (Semiconductor chip) کا نمونہ تیار کرنا، خود اعتمادی کے لئے تخلیق اور مینوفیکچرنگ کی سہولیات، خود انحصاری کے لیے سہولیات بہم کرنا، نینو برقیاتی ٹیکنالوجیز (NANO Electronics Technologies) سے متعلق تحقیق، ترفع اورجانچ پڑتال کا نظام قائم کرنا،برقیاتی مصنوعات کاتجزیاتی مرکز برائے تطابقت کا قیام، صلاحیتوں میں ارتفاع، توانائی کی بچت بذریعہ ایل ای ڈی لائٹس(برقی قمقمے)، ماحول دوستانہ توانائی کی پیداوار، شمسی چارج کنٹرولر اور توانائی کے آڈٹ(حساب کتاب) کا نظام قائم کرنا، سرکاری و نجی شعبے کے تعاون سے تجارتی سطح پر ایک ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیشن سینٹر کا قیام کرنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ ان کے سسٹم انجینئرنگ ڈیزائن کے جدیدموضوعات میں ایچ آر ڈی پروگرام کا وسیع استعمال کرنا بھی شامل ہیں۔ این آئی ای مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی مشاورت سے صارفین کے لیے ایسی برقیاتی مصنوعات جیسے کہ: موبائیل فون، لیپ ٹاپ، انرجی میٹرز، گاڑی کے نقل و حمل پہ نظر رکھنے کا نظام، طبّی استعمال کے لیے فائبر سکوپ، سکیورٹی/رسائی کنٹرول سسٹم اور صنعتوں کے لیے موٹرکنٹرول کا نظام تیار کرنا چاہتا ہے۔مزید یہ کہ ادارہ صنعتی، سرکاری اور نجی شعبے کے لیے خودکاری نظام (Industrial Automation Control) برائے مخصوص مشینیں /پلانٹس، اور بیمار صنعتوں کے لیے مشینوں کی تیاری و بحالی کے نظام کا قیام کرنا چاہتا ہے۔

این آئی ای میں ہم اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری کاعزم رکھتے ہیں اور اس ضمن میں ہم نے موجودہ سہولیات کومع جدید ترین معاصر درجے کے آلات اور خدمات کے بہترکیا ہے اور نئی تجربہ گاہوں کی تشکیل بھی کی ہے۔ہمارا پختہ عزم ہے کہ کہ ہم تکنیک، معیار اور تبدیلی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور این آئی ای کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔