خود کاریت اور کنٹرول انجینئرنگ تجربہ گاہ(Automation & Control Engineering Lab):

FILE0747خود کاریت اور کنٹرول انجینئرنگ تجربہ گاہ

خود کار اور کنٹرول انجینئرنگ تجربہ گاہ (ACEL)نے پی ایل سی اور ایمبیڈڈ کنٹرول سسٹم کی نمونہ سازی کے لیے ضروری آلات اور مشینری برائے تحقیق و ترقی کے لیے مہیا کی ہوئی ہے۔اس گروپ نے پی آئی سی مائیکرو بیسڈ پی ایل سی جو ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پر مشتمل ہے بنایا ہوا ہے۔ یہ پی ایل سیز مقامی پلانٹ اور میشن سازی کے لیے مثالی ہیں۔خود کار اور کنٹرول انجینئرنگ تجربہ گاہ (ACEL) کے پاس تجربہ کار انجینئرز اورپیشہ ورانہ اہلیت کے حامل فن کے ماہرموجود ہیں جو خود کاریت اور کنٹرول انجینئرنگ کے شعبوں میں مقامی صنعت کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوتے ہیں۔


TTRFٹرانسفارمرکے چکروں کی نسبت معلوم کرنے والا آلہ

مقامی صنعت کی ہائی ٹینشن ٹرانسفارمرز(ایم واٹس) کی ضروریات کے پیشِ نظر یہ اس فائنڈرکی نمونہ سازی کی گئی اور اسے ایمبڈڈ کنٹرول سسٹم ڈویلپمنٹ (ECSD) کے تحت قوی ادارہ برائے برقیات میں بنایا گیا۔

AutoClaveآٹو کلیو(Auto Clave):

آٹو کلیو ایک ایسا آلہ ہے جس سے جراحی کے آلات اور اس میں استعمال ہونے والے برتنوں کو ۱۲۱ ڈگری سینٹی گریڈ یا اس بھی زیادہ دباؤ کے تحت جراثیموں سے پاک کیا جاتا ہے۔

B-Type-Autoclaveبی ٹائپ آٹو کلیو(B-Type Auto Clave):

یہ آٹو کلیو اپنی خصوصیات کی بنا پر بی ٹائپ کا ہے۔اور یہ بہت سے متعین اور بے تربیتی سے چنے گئے پروگرامز پر مشتمل ہے اس کا استعمال ہسپتالوں اور آپریشن تھیئٹرز میں ہوتا ہے۔

تھری فیزصنعتی خودکار وولٹیج کو برابر رکھنے والا آلہ(Three Phase Industrial Automatic Voltage Stabilizer 3ØAVS):

یہ مضبوط solod state(3ØAVS)، اور زیادہ طاقت وا لا(3 Phase, 120 KVA) سٹیبیلائزر بڑی صنعتوں (ملوں) کی ضروریات کے پیش ِ نظر بنایا گیا ہے جہاں برابر/مساوی وولٹیج کی ضرورت پڑتی ہے۔

تربیت

ہم وسیع تر صنعتی اشتراک میں یقین رکھتے ہیں جن سے مل کر یا معاہدے کے تحت مقامی سطح پر خود کار پلانٹس اورمشینیں تیار کی جائیں۔ہم خود کاریت اور کنٹرول انجینیئرنگ کے شعبے میں صنعتوں کو تکنیکی، علمی، ماہرانہ اور اداراتی مدد فراہم کرتے ہیں۔اس منصوبے کا بنیادی مقصد مقامی صنعت کو خودکار بنانا ہے۔ہم مقامی صنعتوں کے موجود مینو ئلز (مشینی رہنما دستاویزات) کا مطالعہ کرتے ہیں اور نیم خود کار صنعت کو مکمل طور پر خود کار بنانے کے سلسلے میں تجاویز اور مسائل کا حل بتاتے ہیں۔

جدید صنعتی تربیت (پی ایل سی، ایچ ایم آئی اور ایس سی اے ڈی اے):(PLC, HMI, SCADA)

پی ایل سی، ایچ ایم آئی اور ایس سی اے ڈی اے تر بیتی پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔

ACEL انتہائی تجربہ کار اور ماہر تربیت کاروں کی نگرانی میں خود کاریت اور کنٹرول انجینئرنگ کی تربیت فراہم کرتا ہے۔

پی ایل سی کے لیے تربیتی سہولیات:

پروگرامیبل لاجک کنٹرولر (PLC) بڑے اور چھوٹے صنعتی عوامل میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ACEL نو آموز اور تجربہ کار ہر دوسطح پر انجینئرز اور پیشہ ور افراد کو تربیتی سہولیات فراہم کرتا ہے۔خود کاریت اور کنٹرول انجینیئرنگ کا آغاز پلانٹ یا مشینیری کی مکمل نمونہ سازی سے ہوتاہے۔ اس میں تمام مرحلہ وار منطقی استدلال، انسان اور مشین کا انٹرفیس، نگرانی کا کنٹرول اورمعلومات کا حصول (SCADA) شامل ہیں۔یہ جدید نوعیت کا صنعتی تربیت کا پروگرام پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے منفرد پروگرام ہے کیونکہ یہ پی ایل سی کے مختلف برانڈز جیسے کہ (Omron, Siemens, and Mitsubishi etc)کو اپنے دائرہ ِ کار میں لاتا ہے۔ACEL دو سو پچاس انجینئرز، کاریگروں اور پیشہ ور افراد کو تربیت فراہم کر چکا ہے جو کہ عالمی سطح پر دنیا کے مختلف حصوں میں خود کاریت اور کنڑول انجینئرنگ میں ہمارے اور ہمارے ملک کے سفیر ان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ACEL صنعت سے جڑی افرادی قوت اور ماہر انجینئرز کی اے آئی ٹی پروگرام میں شمولیت اور اس کی افرادی قوت میں اضافے کی دعوت دیتا ہے۔

ایمبیڈڈ کنٹرول سسٹم کی تیاری:

قومی ادارہ برائے برقیات کا بین الاقوامی سطح کی انتہائی جدید سطح کا ایمبیڈڈ کنٹرول سسٹم (ESC) پرجوش و پرعزم ٹیم اور انتہائی اعلٰی اور ماہر انجینیئرز اور پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افراد کی زیر ِ نگرانی تمام اقسام کے مائیکرو کنٹرولرز، پی آئی سی، آرڈینو، اے وی آر Raspberry Piوغیرہ کے لیے کام آتا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی ارتکاز انجیئنرنگ کے شعبہ میں گریجوئیٹس اور پوسٹ گریجوئیٹس کو نظام کی نمونہ سازی کے بارے میں بنیادی معلومات اور تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایمبیڈڈ کنٹرول سسٹم کے شعبے میں نمایاں ترقی کرسکیں۔

ECSD ٹیم الگ نوعیت کے پلانٹس اور مشینوں جیسے کہ: مائیکرو ویو اَون، کپڑے دھونے کی مشین، پھلوں کو محفوظ کرنے والے جگہیں، پولٹری فارمز، آٹو کلیو، وولٹیج سٹیبیلائزرز، اور دیگر وغیرہ کو درپیش مسائل کا حل بھی تجویز کرتے ہیں۔

شہباز اختر
عہدہ: سینیئر ریسرچ آفیسر [انچارج آٹومیشن اینڈ کنٹرول انجیئنرنگ لیب]


بھنیش کمار
عہدہ: ریسرچ آفیسر



ف‍ضل حسین
عہدہ: ٹیکنیکل آفیسر



محمد حسن
عہدہ:سینیر ٹیکنیشن



ہم سے رابطہ کیجئے

پوسٹل ایڈریس:
آٹومیشن اینڈ کنٹرول انجیئنرنگ لیب
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس، پلاٹ #17، سٹریٹ # 6،ایچ -1/9، اسلام آباد


فون (+92)-51-9265025