Home – NIE

Home

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس میں خوش آمدید

nie_logoنیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس (این آئی آئی)کا قیام قومی سطح پر الیکٹرانکس کو فروغ دینے کے لئے بطور ایک خودمختارادارہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت 1979 میں صدارتی آرڈیننس نمبر ۔ااا کے ذریعہ عمل میں لایا گیا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ دنیا کی معروف یونیورسٹیوں /قابل قدر اداروں سےفارغ اتحصیل انتہائی تربیت یافتہ اور تجربہ کار انجینئرز، سائنسدانوں اور تکنیکی معاونین پر مشتمل ہے . این آئی آئی کا شمار پاکستان میں الیکٹرانکس کے شعبے میں ڈیزائن اور ترویج کےممتاز اداروں میں کیا جاتا ہے۔ 1980 میں اس ادارےکے قیام کے بعد سے اب تک انسٹی ٹیوٹ نے ڈیجیٹل الیکٹرانکس، پاور الیکٹرانکس، کمپیوٹر ہارڈ ویئر / سافٹ ویئر اور کمپیوٹر ٹریننگ کے شعبےمیں کافی مہارت حاصل کی ہے۔

مقاصد

ادارے کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک مقصد الیکٹرونکس کے جدید ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیق و ڈیزائن اور ترقیاتی کام کرنا ہے۔ ادارے کے فرائض میں یہ بھی شامل ہے کہ الیکٹرونکس آلات و پرزہ جات اور سافٹ ویئر کی محدود پیمانے پر تیاری کی جائے۔ اس ادارے کا ایک اور مقصد عام صارفین کو الیکٹرونکس کے شعبے کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنا بھی ہے۔

ادارے کے ذمہ کام

  • الیکٹرونکس کے اہم اور نا گزیر شعبوں میں ڈیزائن اور ترقیاتی کام کرنا جو پہلے سے موجود اداروں کے وسائل سے باہر ہوں۔

  • .مختلف اداروں اور پیداواری شعبوں کے لیئے عام استعمال ( الیکٹرونکس) کے آلات تیار کرنا اور مقامی پیداوار کو بڑھانے میں مدد دینا

  • الیکٹرونکس کے پیمائشی آلات، صنعتی کنٹرول مشینری ، کمپیوٹنگ پرزہ جات، الیکٹرونک آلات، آپٹو الیکٹرونک آلات وٖغیرہ کے ڈیزائن، تیاری میں رہنمائی فراہم کرنا۔

  • الیکٹرونکس کے شعبے میں تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں میں اشترک عمل اور دوسرے تحقیقی مراکز کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنا۔

    Complaint Cell

مصنوعات & خدمات