مربوط سرکٹ نمونہ سازی کا مرکز:

ICDCمربوط سرکٹ نمونہ سازی کا مرکز

برقیات میں خود انحصاری کے حصول اور مقامی سطح پر برقیاتی مصنوعات کی تیاری کے لیے آئی سی ٹیکنالوجی کا حصول نہایت ضروری ہے۔ اب ایک جامع تعمیرِ صلاحیت پروگرام کا آغاز ضروری ہو گیا ہے۔ قومی ادارہ برائے برقیات (الیکٹرونکس۔ این آئی ای) نمونہ سازی، عملی تربیت کاری اورڈیجیٹل، اینالاگ اور ملے جلے مربوط سرکٹس کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔ ا س مرکز کی میں مینٹور گرافکس امریکہ کے ٓلات ونڈوز اور لینکس کے پلیٹ فارمزپر چلائے جاتے ہیں۔ فلو ر پلیننگ، اعلیٰ سطح کی اسمبلی، انٹرو ایکٹو راؤٹنگ، ڈی آرسی /ایل وی سی، طفیلیاتی اخراج، اور موئثر پولی گون ایڈیٹنگ کے لیے جدید خصوصیات کے حامل سافٹ ویئرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ نمونہ ساختی سطح پر GDS-II کی صورت میں ماسک ڈیٹا بیس سے ڈھکاہوتا ہے جو اس نمونے کو معروف فاؤنڈریز کو برآمد کرنے کے قابل بناتا ہے

مقاصد:

اس مرکز کا بنیادی مقصدآئی سی نمونہ سازی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں انجینئرز اور سائنس دانوں کی صلاحیتیوں میں اضافہ کرنا اور انہیں تربیت فراہم کرنا ہے۔یہ مرکز صنعتی سطح پر اور دیگر آر اینڈ ڈ ی تنظیمو ں جو کہ برقیاتی نظام اور سرکٹس وغیرہ کے شعبوں سے منسلک ہیں کو آئی سی نمونہ جات فراہم کرے گا۔ابتدائی طور پر یہ مرکز مختلف جامعات اور آر اینڈ ڈی تنظیموں کے انجینئرز، سائنس دانوں اور محققین کو تربیت فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ یہاں کی سہولیات جامعات کے اساتذہ اور طلبا کے لیے ہمہ وقت میسر ہوں گی۔آئی سی نمونہ جات کے کلی تصور و فہم کے لیے طالب علموں کے عملی منصوبہ جات کی چپس کو ملٹی پراجیکٹ ویفر (MPW) فیبریکیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے باہر ممالک سے فیبریکیٹ کروایا جائے گا۔ ایم پی ڈیبلیو ٹیکنالوجی پر کم لاگت آتی ہے جو کہ طالب علموں کے نمونہ جات کی نمونہ سازی کے لیے بہت مناسب ہوگی۔

سہولیات:

جدید تر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق آئی سی نمونہ سازی کے ٹولز پر مشتمل اور ہر قسم کی سہولیات سے لیس سہولیات یہاں ہمہ وقت میسر ہیں۔نمونہ جاتی مرکز میں ہمہ وقت نمونہ سازی، عملی طور تربیت کاری، اورڈیجیٹل، اینالاگ اور ملے جلے مربوط سرکٹس کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔ آئی سی کی نمونہ سازی کے لیے مینٹور گرافکس امریکہ کے آلات، لینکس اور ونڈوز بیسڈ پلیٹ فارم اور ورک اسٹیشنز کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی مدد سے آئی سی نینو میٹر کی نمونہ سازی کی جاتی ہے۔دنیا کی بڑی بڑی فاؤنڈریز مینٹورز گرافکس پر انحصار کرتی ہیں۔ فلو ر پلیننگ، اعلیٰ سطح کی اسمبلی، انٹرو ایکٹو راؤٹنگ، ڈی آرسی /ایل وی سی، طفیلیاتی اخراج، اور موئثر پولیگون ایڈیٹنگ کے لیے جدید خصوصیات کے حامل سافٹ ویئرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ نمونہ ساختی سطح پر GDS-II کی صورت میں ماسک ڈیٹا بیس سے ڈھکاہوتا ہے جو اس نمونے کو معروف فاؤنڈریز کو برآمد کرنے کے قابل بناتا ہے۔

تربیت

آئی سی نمونہ جاتی مرکز، آئی سی نمونہ سازی کے ضمن میں خاص تربیتی پروگرامز کی پیش کش کرتا ہے:

آئی سی نینو میٹر نمونہ

ہینڈز آن تجربہ گاہ:

تجربہ کار اور ماہر معلمین کی نگرانی میں جدید ای ڈی اے ٹولز کے استعمال سے وسیع پیمانے پر ہینڈز آن تجربہ گاہ کی مشقیں عملی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ افراد:

مائیکروبرقیات، برقیات، کمپیوٹر انجینیئرنگ اور طبیعات کے شعبوں میں ایم اے ڈگری کے حامل افراد

شرائط:

  • برقیات کے آلات اور مربوط سرکٹس کی ساخت اور ان کے استعمال کا علم ہونا
  • ٹیکسٹ ماڈلنگ لینگوئج جیسے کہ وی ایچ ڈی ایل اور ویریلاگ وغیرہ کا علم ہونا
  • ڈیجیٹل لاجک بیسڈ سرکٹس کا علم ہونا

دورانیہ: پانچ دن

اوقات ِ کار: صبح نو بجے تا دن ایک بجے تک

فیس: دس ہزار روپے (برائے پیشہ ور افراد)

پانچ ہزار روپے (برائے طالب علمان)

234

کامران بھٹی
عہدہ: سینیئر ریسرچ آفیسر
تعلیم:ایم ایس ٹیلی کمیونیکیشن، بی ای الیکٹرونکس انجینیئرنگ






234

انجینیئر- بہلول نواز
عہدہ: ریسرچ آفیسر
تعلیم:بی ای الیکٹریکل انجینیئرنگ





ہم سے رابطہ کیجئے

پوسٹل ایڈریس:
انٹیگریٹڈسرکٹ ڈیزائن سینٹر
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس، پلاٹ #17، سٹریٹ # 6،ایچ -1/9، اسلام آباد


فون (+92)-51-9265029
ای میل: icdesign@nie.gov.pk ; mk.bhatti@yahoo.com